بلوچستان کے وسائل اورعوام کے مفاد کا ہرصورت تحفظ کرینگے، میر ظہوربلیدی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر سینئر صوبائی وزیر میر ظہوربلیدی نے کہا ہے کہ ماضی کے برعکس موجودہ حکومت بلوچستان کے وسائل اور عوام کے مفاد کا ہر صورت تحفظ کریگی حکومت نے زمہ داری کا ثبوت دیا اور اسمبلی نمائندگی نہ رکھنے والی جماعتوں کے قائدین کو بھی مدعو کیا لیکن وہ صرف اس لیے غیر حاضر رہے تاکہ سیاست چمکا سکیں یہ بات انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی میر ظہوربلیدی نے کہا کہ ریکوڈک کے پیچیدہ مسئلے کی قانونی اور بین الاقوامی صورتحال پر پہلی دفعہ عوامی نمائندوں کو اسمبلی کے ان کیمرہ اجلاس میں متعلقہ حکام،آئینی اور معدنیات کے ماہرین نے بریفننگ دی اور سوالات کے جواب دئیے۔ ماضی کے برعکس موجودہ حکومت بلوچستان کے وسائل اور عوام کے مفاد کا ہر صورت تحفظ کریگی انہو نے کہا کہ صوبے کے وسائل اور عوامی مفاد کے سب سے بڑے معاملے پر ایک جامع اور متفقہ پالیسی بنانے کیلئے اس سے بہتر کیا طرز عمل ہو سکتا تھا؟ حکومت نے زمہ داری کا ثبوت دیا اور اسمبلی نمائندگی نہ رکھنے والی جماعتوں کے قائدین کو بھی مدعو کیا لیکن وہ صرف اس لیے غیر حاضر رہے تاکہ سیاست چمکا سکیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے