اوستہ محمد، موبائل دکانوں سے لاکھوں روپے ڈکیتی کے ملزمان گرفتا

ڈیرہ اللہ یار (ڈیلی گرین گوادر) اوستہ محمد میں موبائل دکانوں سے لاکھوں روپے ڈکیتی کے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضے سے 32 اینڈورائڈ موبائل اور ایک لاکھ روپے نقد برآمد کر لئے گئے جبکہ دیگر کارروائیوں میں چھینی گئی تین موٹرسائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں ایس ایس پی جعفرآباد سردار حسن خان موسیٰ خیل نے پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل نامعلوم ملزمان نے اوستہ محمد میں موبائل مارکیٹ میں دو دکانوں میں نقب لگا کر 42 موبائل کمپیوٹر کا ہارڈ ڈسک و دیگر سامان لے اڑے تھے واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے اے ایس پی اوستہ محمد حسنین اقبال کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی ٹیم میں شامل سی آئی اے انچارج و ایس ایچ او عبدالروف جمالی، ایس ایچ او طالب حسین لاشاری اور طارق بہرانی نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگا کر ملوث دو حقیقی ملزمان محمد دین کرد اور علی گل جتک کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے 32 اینڈورائڈ موبائل اور ایک لاکھ روپے نقد برآمد کر لیے ایس ایس پی نے بتایا کہ ایس ایچ او عبدالروف جمالی نے ڈیرہ اللہ یار میں دیگر کارروائیوں کے دوران چھینی گئی تین موٹرسائیکلیں برآمد کر لی ہیں ایس ایس پی سردار حسن خان موسیٰ خیل نے پولیس ٹیم کے لیے پچاس ہزار روپے نقد انعام اور تعارفی سرٹیفکیٹس دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے