منشیات فروشوں کے خلاف تحریک کوانسانیت دشمنوں کے سوا سب کی حمایت حاصل ہے ، ہدایت الرحمان بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)حق دو تحریک کے قائد،جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ مکران ڈویژن سمیت صوبہ بھر میں منشیات کے تدارک روک تھام،منشیات فروشوں سے نجات،منشیات کی وجہ سے تباہی وبربادی سے عوام کو بیدار ومنظم کریں گے حق دو تحریک کا اگلا ہدف منشیات سے قوم وملت کو نجات دلانا ہے حکومت اوران کے ادارے کیوں خواب غفلت کا شکار ہیں ہم انسانیت بچانے نکلے ہیں قوم ہمارا ساتھ دیں کوئی غیر قانونی غیر آئنی ناجائز کام نہیں کریں گے۔ منشیات اور منشیات فروشوں کے خلاف تحریک کوانسانیت دشمنوں کے سوا سب کی حمایت حاصل ہے۔حکومت نوجوانوں کو روزگار عوام کوان کے بنیادی حقوق نہیں دلاسکتے تو منشیات فروشوں کو کیوں فری ہینڈدیا ہے تمام ناجائز کام،ظلم وجبر انسانیت دشمنوں، حکومتی راشی آفیسرزکے آشیر باد سے ہورہا ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادر پولیس اسٹیشن کے سامنے منشیات کے خلاف احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ پولیس،انٹی ناکوٹکس فورس واداروں کی غفلت کی وجہ سے ہمارے نوجوان ہمارامستقبل منشیات کی لت میں مبتلاہوکرتباہ وبربادہورہے ہیں حکمران منشیات کے روک تھام کیلئے عملی اقدامات کریں بصورت دیگر انہیں ان کے قانونی فرائض بتا کرقوم کو منشیات سے نجات دلائیں گے۔منشیات کے عادی افراد کامنشیات سے روک تھام اوران کا بروقت علاج وقت کی اہم ضرور ت ہے۔منشیات فروشوں کے روک تھام کیلئے حکومت وقت کو عملی مخلصانہ اقدامات کرنا چاہیے۔ہم منشیات فروخت کرنے والوں کو مکروہ چہرہ بے نقاب کرکے ان انسانیت دشمنوں کا سوشل بائیکاٹ کریں گے۔منشیات فروش گوادرڈویژن سمیت پورے سماج کیلئے ناسور زہر قاتل بن گیے ہیں منشیات فروش انسانیت کے دشمن ہیں ان دشمنوں کا سب ملکر مقابلہ کریں یہ ہمارے مستقبل کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں ان انسانیت دشمنوں کیلئے رعایت عوام وانسانیت دشمنی ہے۔ منشیات فروشوں کو کسی صورت رعایت نہیں دیں گے منشیات اور منشیات فروشوں کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے انتظامیہ ان ظالموں سے نجات کیلئے غفلت وکوتاہی نہ کریں دیانت داری منشیات فروشوں کا قلع قمع کرنا ہوگا منشیات کے خاتمے،منشیات فروشوں سے نجات،اس ناسور کے شکار افراد کابروقت علاج اس سلسلے میں عوام انتظامیہ اور حکومت مل کر بھر پور مخلصانہ کردار اداکریں گے۔انتظامیہ،حکومت حق دو تحریک کی اس جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیگی یہ سب کا مشترکہ مسئلہ ہے عوام اور منشیات دشمن تحریکیں ملکراخلاص ونیک نیتی کیساتھ کام کریگی تو حالات واقعی اوربہت جلد ٹھیک ہوں گے۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ حکومت وانتظامیہ منشیات فروشوں کے سامنے کمزوری نہ دکھائیں اور حکومت وانتظامیہ میں جو راشی وظلم کرپٹ آفیسرزان ظالموں کا ساتھ دے رہے ہیں یا ان کی سرپرستی کررہے ہیں حکومت وانتظامیہ کے اچھے باکردار لوگ ہم سب ملکر ان انسانیت دشمنوں کا جینا حرام کریں گے اگر حکومت وانتظامیہ نے اس حوالے سے ہمارا ساتھ نہیں دیا توہم مکران سمیت بلوچستان بھر میں بھر پورمہم وتحریک چلائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے