کالے بلدیاتی قوانین کے خاتمے تک مذاکرات نہیں ہوں گے، خالد مقبول صدیقی
کراچی (ڈیلی گرین گوادر) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے حکمران خاندان کو 250 ارب روپے جاتے ہیں۔بلاول صاحب! جتنی آپ کی عمر ہے اتنی ہم نے جیلیں کاٹی ہیں، کالا قانون مسترد: عامر خان
سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حکومت سندھ سے کالے بلدیاتی قوانین کے خاتمے تک مذاکرات نہیں ہوں گے۔انہوں نے واضح طور پر کہا کہ پہلے کالے بلدیاتی قوانین کو ختم کریں، تب مذاکرات شروع ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی وزرا عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ کی سیاسی جماعتوں نے پیپلزپارٹی کے کالے قوانین کو مسترد کردیا ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں سے کہہ رہے ہیں کہ ووٹ نہیں تو روڈ فیصلہ کرے گا۔