پشین، لیویزکی کارروائی کوئٹہ سے اغواء ہونیوالی بچی بازیاب اغوا کارگرفتار

پشین(ڈیلی گرین گوادر) پشین لیویز نے برشور میں کاروائی کے دوران کوئٹہ سے اغواء ہونیوالی سات سالہ بچی بازیاب کرکے مبینہ اغواء کار کو گرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر برشور حفیظ اللہ سوری کی ہدایت پر برشور لیویز رسالدار محمدسرور نے دیگر لیویز عملے کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے اغوا ہونے والی سات سالہ مغوی لڑکی (ج) کو برشور کلی پوٹی منگلزی سے بازیاب کرکے ملزم محمدنبی قوم خلجی کو گرفتار کرلیا، ملزم کوئٹہ کے ایک مسجد میں پیش امام اور محلے کے بچوں کو سبق پڑھا رھے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے