وزیراعلی بلوچستان نے گرفتارینگ ڈاکٹرزاورپیرا میڈیکس کیخلاف ایف آئی آر واپس لینے کی منظوری دیدی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ میں احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کیخلاف ایف آئی آر واپس لینے کی منظوری دیدی۔سرکاری زرائع کے مطابق وزیراعلی میرعبدالقدوس بزنجو نے ینگ ڈاکٹروں کیخلاف درج ایف آئی آر واپس لینے کی منظوری دیدی ہے وزیراعلی نے ایف آئی آر واپسی کی منظوری محکمہ داخلہ کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر دی وزیراعلی کی منظوری کے بعدمتعلقہ پبلک پراسیکیوٹر عدا لت میں ایف آئی آرواپس کرنے کی درخواست دیں گے جس کے بعد اس پر ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ینگ ڈاکٹرز کے خلاف سڑک بندکرنے،دھرنا،کوروناایس اوپیز کی خلا ف ورزی سمیت مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج تھی سول لائن تھا نہ میں درج ایف آئی آر کے تحت 19 ینگ ڈاکٹرزاور پیرا میڈ یکل عملے کے ارکان کوگرفتارکیاگیاتھا ینگ ڈاکٹرز ساتھی ڈا کٹر وں کی گرفتاری اوراسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی کے لئے احتجاج پرہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے