وزیراعلیٰ بلوچستان کی سروان ہاؤس میں چیف آف سروان سے ملا قات سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو کی سروان ہاؤس میں چیف آف سروان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی سے ملا قات سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ منگل کو وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو نے چیف آف سروان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی سے سروان ہاؤس میں ملا قات کی ملاقات میں سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر وزیر علیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہاکہ صوبے کے تمام اضلاع ان کے لئے یکساں اہمیت رکھتے ہیں پسماندہ علاقوں کو ترقیاتی عمل میں ترجیح دی جائے گی۔ رکن صوبائی نواب اسلم رئیسانی نے ضلع مستونگ کے لئے پی ایس ڈی پی میں شامل منصوبوں کے لئے فنڈز کے اجراء اور ان پر عملدرآمد کے آغاز پر وزیراعلیٰ کا شکریہ کر تے ہوئے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے علاقے کے لوگوں کو تعلیم صحت آبنوشی سمیت زندگی کی دیگر سہولتیں مل سکیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے