معذور افراد کی حق تلفی کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، لالایوسف خلجی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالایوسف خلجی نے کہا ہے کہ سرکاری محکموں میں ملازمتوں میں معذور افراد کے 5فیصد کوٹے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے معذور افراد کی حق تلفی کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے منگل کو ملاقات کرنے والے معذور افراد کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔لالایوسف خلجی نے کہا کہ معذور افراد بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں جن کی صلاحیتوں کو بروئے کارلاکر ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیاجاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمتوں میں معذور افراد کے کوٹے پر اپنے من پسند افراد کو بھرتی کرنے کی بلوچستان امن جرگہ مذمت کرتا ہے سرکاری ملازمتوں میں معذور افراد کے کوٹے پر سب سے پہلا حق معذورافراد کا ہے جن کی حق تلفی کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں میں معذور افراد کے 5فیصد کوٹے پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے معذور افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ وہ اپنے اہل خانہ کا پیٹ پال سکیں۔ لالا یوسف َخلجی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان،صوبائی وزاء اور چیف سیکرٹری معذور افراد کے سرکاری ملازمتوں میں 5فیصد کوٹے پر عملدرآمدکو یقینی بنائیں بصورت دیگر بلوچستان امن جرگہ معذور افراد کیساتھ ملکر احتجاج پر مجبور ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے