قومی سلامتی پالیسی ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کیلیے ناگزیر ہے، میجر جنرل بابر افتخار
کراچی(ڈیلی گرین گوادر) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی کا اجراء ایک اہم سنگ میل ہے، یہ پالیسی ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ناگزیر ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سیکیورٹی پالیسی قومی سلامتی کے مختلف پہلوؤں پر باہمی ربط کو تسلیم کرتی ہے، یہ پالیسی ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ناگزیر ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی قومی سلامتی کو مضبوط بنانے میں پالیسی اہمیت کی حامل ہے، عالمی ماحول میں پالیسی کی تشکیل مجموعی حکومتی کاوش ہے، پاکستان کی مسلح افواج پالیسی میں دیے وژن کے حصول میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔