قادیانیوں کو اپنے سرپرست عمران خان کے ساتھ بوریا بستر گول کر بھاگنا پڑے گا، مولانا عبد الرحمن رفیق

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے کارکنوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی قادیانیت نوازی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی، پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمنوں کیلئے نرم گوشہ رکھنے والے نظریہ پاکستان کے ازلی دشمن ہیں۔بہت ہوچکا ہے،قادیانیوں کو اپنے سرپرست عمران خان کے ساتھ بوریا بستر گول کر بھاگنا پڑے گا۔عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ امت اور بائیس کروڑ پاکستانیوں کا اجتماعی فریضہ ہے۔ پارلیمنٹ میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلانے کے لئے مفکر اسلام مولانا مفتی محمود اور ان کے رفقاء نے اہم کردار ادا کیا ہے جمعیت علماء اسلام اپنے عظیم قائد کے نظریات اور جدوجہد کی آمین جماعت ہے۔ بدقسمتی سے ہر دور میں مغربی آقاؤں کی خوشنودی کی ناکام کوششیں کی گئیں مگر جمعیت علماء اسلام کی آواز پر قوم نے لبیک کہتے ہوئے ان کوششوں کو ناکام بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ قادیانی کو کلیدی عہدوں پر لانا ملک کے آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے،اس قسم کی ناپاک کوششوں کو خاک میں ملانا ہر پاکستانی کا فرض ہے کیوں کہ وطن عزیز پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہوا ہے اس کی بنیاد میں اسلام اور دوقومی نظریہ ہے کہ جس کے تحت ہم ہندوؤں سے آزاد ہوگئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بعض سیکولر افراد کہتے ہیں کہ یہ ملک اسلام کے نام پر نہیں بنا ہے وہ تاریخ کو جھٹلانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں دراصل اس قسم کے لوگ غیروں کے ایجنٹ ہوا کرتے ہیں، جس طرح انسان کو اللہ تعالیٰ نے ایک مقصد کیلئے پیدا کیا ہے اسی اجتماعی مقاصد کے لیے اللہ تعالیٰ نے اکابرین کی جدوجہد اور قربانیوں کی بدولت ہمیں وطن عزیز پا کستان سے نواز ہے جس کو دشمنوں کی خون آشام نظروں سے بچانا ہمارے فرائضِ منصبی میں شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے