میرضیاء اللہ لانگو کاقلعہ عبداللہ میں لیویز اہلکاروں کی عوام کیساتھ بد تمیزی اور ناروا سلوک کا نوٹس

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاء اللہ لانگو نے ضلع قلعہ عبداللہ میں لیویز اہلکاروں کی عوام کیساتھ بد تمیزی اور ناروا سلوک کا سختی سے نوٹس لیتے ہوے ڈپٹی کمیشنر چمن کو ہدایات جاری کی ہیں جس میں انہوں نے ہدایت کی ہے کہ متعلقہ اہلکاران کے خلاف تحقیقات جلد سے جلد مکمل کرکے رپورٹ ارسال کی جائے۔ صوبائی مشیر داخلہ نے کہا کہ لیویز فورس عوام کی خدمت اور حفاظت کے لیے ہے نا کہ عوام کو پریشان کرنے کے لیے متعلقہ حکام تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ ارسال کریں تاکہ مرتکب اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے