منی بجٹ کے خلاف ہم اسمبلی میں دیوار بن کرکھڑے ہونگے ، سردار یعقوب ناصر

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) پی ڈی ایم کے رہنماء و مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہاہے کہ دسمبر میں پی ڈی ایم کے اسلام آباد لانگ مارچ سے پہلے ہی حکومت کے وزراء کے پاوں لڑکھڑانا شروع ہوگئے ہیں ہو سکتا ہے کہ ہمارے مارچ سے قبل ہی عمران خان صدر کو اسمبلی توڑنے کا کہہ دیں۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوئی سمت ہی معلوم نہیں اپوزیشن جماعتوں نے حکومت سے کسی بھی قسم کی مذکرات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ہر موڑ پر حکومت کو ٹف ٹائم دینگے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف ملک کی حب الوطنی پر کسی شک و شبے کی کوئی گنجائیش نہیں حکومت جان بوجھ کر میڈیا پر انکی حب الوطنی کو متنازعہ بنانے کی نناکام کوشش کررہی ہے ہمارے قائد نے ملک کو ایٹمی قوت بناکر ملک کی قومی سلامتی کو محفوظ بنایا ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنایا سی پیک کو ملک کے کونے کونے تک پہنچایا لیکن آج نااہل حکومت کے دور میں سی پیک پر کام بند پڑا ہے میاں صاحب نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا اور ملک میں امن کو بحال کرایا انہوں نے کہا کہ اسد عمر اور شیخ رشید احمد اور فواد چوہدری پی ڈی ایم کے 23 مارچ کے لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخل ہونے پر دھمکیوں پر اتر ائے ہیں لاکھوں افراد کے سامنے یہ وزراء اور حکومت ریت کی دیوار ثابت ہونگے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں میں قربت بڑ رہی ہے جو کہ نیک شگون ہے انہوں نے کہا کہ منی بجٹ کے خلاف ہم اسمبلی میں دیوار بن کر کھڑے ہونگے عوام کش پالیسیوں کو کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ سینٹ چیئرمین قومی اسمبلی کے سپیکر سمیت عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی پی ڈی ایم اور اپوزیشن جماعتوں کے زیر غور ہے کسی بھی وقت حکومت کا خاتمہ ہوسکتا ہے جس سے ہمارا مطالبہ حل ہوجائیگا انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہر صورت جانا ہوگا اب اپوزیشن پارلیمان کے علاہ باہر بھی ایک اور متحد ہوچکی ہے اور مہنگائی سمیت قومی مفادات کے ایشوز پر ہم حکومت کو ٹف ٹائم دینگے انہوں نے کہا کہ قوم مہنگائی کا رونا رو رہی ہے لیکن بے حس حکومت کا ایک ہی کام رہ گیا ہے کہ وہ عوام پر دن اور رات کو ٹیکسیز لگائیں جسکی مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کی ناقص معاشی اور سیاسی پالیسیوں سے تنگ ہیں ہم نے تہتر سالوں کے تلخ حقائق سے ابھی تک کچھ نہیں سیکھا انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو رہنے دیا جاتا تو آج ملک کو یہ دن نہ دیکھنے پڑتے انہوں نے کہا کہ ائندہ لوٹوں کو پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ملی گی نواز شریف کے خاتمے میں جہاں ہمارے مقتدر حلقوں کا ہاتھ تھا وہاں عالمی قوتوں نے بھی اپنا کردار ادا کیا جسکا خمیازہ آج ملک بھگت رہا ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت کو اب سڑکوں پر آنے سے کسی صورت نہیں روکھا جاسکتا انہوں نے کہا کہ عوام ہی اصل میں تبدیلی لاسکتے ہیں اگر ملک میں اسی طرع کے جعلی الیکشن ہوتے رہے تو ملک جمہوری طور پر کمزور ہوتا جائیگا ہم ملک کی جڑوں کو مزید کمزور کرنے کی کسی قوت کو اجازت نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ ہم حق و سچ کی سیاست کررہے ہیں اور قسم کے نتائج کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے