مستونگ ، انتظامیہ کی کاروائی ٹرک سے بھا ری مقدارمیں اعلی کوالٹی کی چرس برآمد ڈرائیورفرار
مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)مستونگ لیویز انتظامیہ کی کاروائی کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر چھاپہ ٹرک سے بھا ری مقدار میں اعلی کوالٹی کی چرس برآمد ڈرائیور موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر میجر (ر) الیاس کبزئی نے ضلع بھر میں امن امان کی صورت حال بہتر بنانے اور جرائم پیشہ عناصر اور منشیات اسمگلنگ کی روک تھام و سدباب کے لئے انتظامیہ کو 24 گھنٹے متحرک اور قومی شاہراوں پر گشت بڑھانے اور جرائم پیشہ عناصر پر کھڑی نظر رکھنے کی خصوصی ہدایت جاری کیا ہے امروز لیویز انتظامیہ کھڈکوچہ نے ڈپٹی کمشنرکی ہدایت پر معمول کی گشت پر تھے اور مشتبہ گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک ٹرک سے بڑی مقدار میں اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کی دروان چیکنگ ٹرک ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے لیویز انتظامیہ نے چرس اور ٹرک قبضے میں لیکر تعزیرات پاکستان منشیات اسمگلنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کی ڈپٹی کمشنرمیجر (ر) الیاس کبزئی نے میجر رسالدار شاہ محمد زہری انچارج لیویز تھانہ کھڈکوچہ اویس خان کے ہمراہ اپنے دفتر میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امن وامان کی بحالی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی قانون سے کوئی بالا تر نہیں منشیات ایک لعنت ہے جو ہمارے معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں اور اس سے نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہوکر معاشرے میں ایک بھگاڑ پیدا کررہے ہیں اور منشیات سارے سماجی و معاشرتی برائیوں کا جڑھ ہیں اس کے خاتمے کے لئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ منشیات اسمگلنگ اور منشیات فروشی کی قطعی طور پر اجازت نہیں دینگے اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی سمجھوتہ قبول کرینگے انہوں نے لیویز عملے کو شاباش دی اور کہا کہ آئندہ بھی ایسے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات اسمگلرزکے خلاف بھرپور کاروائی کرے تاکہ ہمارے آنے والی نسلیں اس معاشرتی برائیوں سے چھٹکارہ حاصل کر سکیں۔