سی پیک سٹی گوادر کے عوام کو حق نہ دیا گیا تو دمادم مست قلندر ہوگا، ہدایت الرحمان بلوچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) حق دو تحریک کے قائدجماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ گوادر مکران ڈویژن کے عوام کو حقوق دلاکر رہیں گے۔مچھیروں،تاجروں اورمزدوروں سمیت ہر طبقہ کو ساتھ ملاکر ظلم وجبرکے خلاف توانا آوازبلند کریں گے۔حق دو تحریک کے ذریعے بلوچستان دشمنوں کو ناکام بناکر مظلوم عوام کو کامیا ب بناؤں گا۔حکمران سی پیک کے ثمرات اہل بلوچستان کو دے دیں سی پیک سٹی گوادر کے عوام کو حق نہ دیا گیا تو دمادم مست قلندر ہوگا ہم آئینی طریقے سے عوام کو جائز حقوق دلانے کیلئے ہر فورم پرآوازبلند کریں گے۔عوام حق دو تحریک اورجماعت اسلامی کی جدوجہد میں ساتھ دیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گوادر ساحل ہر مزدوروں مچھیروں سے ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر بھی موجودتھا مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ حق دوتحریک کا احتجاج ودھرنا جائز آئینی حقوق کیلئے تھا اوررہگاہم نہ سی پیک کے خلاف ہے نہ اپنے ملک پاکستان یا کسی سیاسی پارٹی اورنہ ہی اداروں وحکومت کے دیانت دارآفیسرزکے خلاف ہیں ہم ہر ظلم وظلم کے خلاف اور مظلو م کیساتھ ہیں۔ہماری جدوجہدعوام کو جائز حقوق دلانے تک جاری رہیگی حق دوتحریک کو صوبہ بھر میں فعال بنایا جائیگا۔عوام الناس دھرنا شرکا ء کیساتھ جماعت اسلامی کے مرکز وصوبوں کے قائدین ووکارکنا ن کے مشکور ہیں جنہوں نے ہر موقع پر ہمارابھرپور ساتھ دیا۔ حکومتی معاہدے پر عمل درآمد سے اہل مکران کو مزید فائدہ اور ثمرات میسر ہوگی۔ بلوچستان کے عوام کو دیگر صوبوں کے مطابق حقوق دینے کیلئے حق دو تحریک کو صوبہ بھر میں منظم وفعال کیاجائیگا۔ حق دو تحریک کی بدولت بلوچستان کی محرومیوں میں کمی آئیگی۔بلوچستان کے عوام کو تعلیم صحت روزگار اور بنیادی آئنی حقوق دیکر ہی احساس محرومی وغربت سے نجات ممکن ہے۔حکومت بلوچستان حق دوتحریک دھرنا شرکاء سے کیے گیے معاہدے پرمکمل عمل درآمد یقینی بنائیں بصورت دیگر احتجاج ودھرنا صوبہ بھر کے تمام ڈویژن میں شروع کریں گے۔بلوچستان کے حقوق غصب کرنے والوں کے خلاف سیاسی عوامی انقلابی مذاحمت جاری رہیگی بلوچستان بلخصوص گوادر پورٹ کے وسائل وآمدن پر سب سے پہلے مقامی آبادی کا حق ہے۔ سی پیک،ریکوڈک،سیندک سمیت بلوچستان کے وسائل عوام پر خرچ ہونے کے بجائے چند لوگوں کی ذات پر خرچ یا ان کے اکاؤنٹس میں جارہے ہیں جس کا راستہ روکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اس ظلم وجبر،لوٹ مار کے خلاف ہم تمام سیاسی کارکنوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہماراساتھ دیں۔