ریکوڈک بلوچستان کے عوام کی ملکیت ہے منتخب نمائندوں کو صورتحال سے آگاہی دینا ضروری ہے، سردار یار محمد رند

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے مطالبہ کیا ہے کہ ریکوڈک پر ازسر نو معائدے سے قبل ٹرتھ کمیشن بنا کر ماضی میں ہونے والے غلط فیصلوں اور اسکے زمے داروں کا تعین کیا جائے ریکوڈک منصوبہ بلوچستان اور پاکستان کی معیشت کا بیل آؤٹ پیکج ہے صوبے اور ملک میں معاشی استحکام کیلئے بڑے فیصلے ضروری ہیں تاہم ریکوڈک پر ان کیمرا بریفنگ کے بجائے عام اجلاس میں حقائق بلوچستان اور پاکستان کی عوام کے سامنے لائے جائیں یہاں جاری پالیسی بیان میں سردار یار محمد رند کا کہنا تھا کہ ریکوڈک بلوچستان کے عوام کی ملکیت ہے منتخب نمائندوں کو صورتحال سے آگاہی دینا ضروری ہے تاہم نئے معائدے کے نکات عوام کے سامنے لائے جائیں اور عوام کو اعتماد میں لیکر فیصلے کئے جائیں سردار یار محمد رند کا کہنا تھا کہ ملک اسوقت معاشی بحران سے دوچار ہے ایسی صورتحال میں ایک اہم۔منصوبے پر فیصلہ سازی کیلئے ان کیمرا بریفنگ یا گفتگو کے بجائے صورتحال عوام کے سامنے لائے جائے انکا کہنا تھا ریکوڈک پر از سر نؤ معائدے کے نکات حوصلہ افزاء نہیں لگ رہے ماضی کی حکومت کی غلطیوں کا خمیازہ صوبے اور ملک نے اور عوام نے بھگتنا ہے سردار یار محمد رند کا کہنا تھا کہ کسی نئے معائدے سے پہلے ماضی میں ریکوڈک کے حوالے سے ہونے والے فیصلوں کی تحقیقات کیلئے ایک ٹرتھ کمیشن بنایا جائے اور حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں اس ٹرتھ کمیشن کے فیصلے میں جو افراد ان فیصلوں میں غلط پائے گئے انہیں سزا دیجائے اسکے بعد دیکھا جائے کہ نئے معائدے سے بلوچستان کو کیا ملیگا اگر ریکوڈک بھی ماضی کے سیندک جیسا پراجیکٹ ہوگا تو اس سے بلوچستان کو کوئی خیر کی امید نہیں ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے