آر او اور آر ٹی ایس الیکشن کرا کر اس ملک میں جمہوریت چھینی گئی،بلاول بھٹو

گڑھی خدا بخش(ڈیلی گرین گوادر)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کی عوام کٹھ پتلی راج بھگت رہے ہیں، پاکستان میں جمہوریت صرف نام کی ہے، 5 جنوری کو لاہور سے حکومت کے خاتمے کی تحریک شروع کریں گے۔گڑھی خدا بخش میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کاش 27 دسمبر کوئی سوگ کا دن نہ ہوتا، کاش 27دسمبر کا دن بھی عام سا دن ہوتا مگر افسوس گزشتہ 14 سال سے یہ دن خاص دن ہوتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج بھی شہید بی بی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں، شہید بی بی نے کہاتھا جہموریت بہترین انتقام ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی اور ٹیکسسزکے طوفان میں ڈوب رہے ہیں، عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا ہے موجودہ حکومت صوبوں سے حقوق چھيننا چاہتی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردوں کی کمرتوڑی تھی مگر اب ہمارے شہیدوں کے خون پر سودا کیا جارہاہے اور دہشت گردوں کےسامنے صدر اور وزير اعظم ڈيل کی بھيک مانگ رہے۔انہوں نے کہا کہ آج اگر پنجاب ميں ميٹرو ہے تو اين ايف سي اور اٹھار ہویں ترميم کی وجہ سے ہے مگر کٹھ پتلی حکومت صوبائی خودمختاری پریقین نہیں رکھتی، جیالے تیاری کریں ہم اس کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کریں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ڈیل ڈیل کی رٹ سنائی دے رہی ہے یہ وہی لوگ ہے جو شہید بے نظیر بھٹو پر 27 دسمبر تک ڈیل کے الزامات لگارہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈیل کی سیاست پر نہیں عوام پر بھروسہ کرتے ہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ڈیل کی سیاست کرنے والوں کے پاس شہداء کا قبرستان نہیں ہوتا، ہم عوام کو طاقت کا سرچشہ سمجھتے ہیں غیر جمہوری سیاست نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اس جعلی حکومت کو اکھاڑ سکتی ہے 5 جنوری کو لاہور سے حکومت کے خاتمے کی تحریک شروع کریں گے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم نے سینیٹ، ضمنی الیکشن سمیت بلدیاتی انتخابات تک میں ان کو شکست دی ہے اور ان شاء اللہ اگلا وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ پیپلزپارٹی سے ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے