کسٹمزکوئٹہ کامختلف کاروائیوں میں 5 کروڑ روپے مالیت کا غیرملکی سامان برآمد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کسٹمز کوئٹہ نے مختلف کاروائیوں میں 5کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمدکر لیا۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق کسٹمز کوئٹہ نے مانی خوا ہ کے مقام پر کاروائی کر تے ہوئے دوران تلاشی ٹرک سے بڑی تعداد غیر ملکی الیکٹرک ہیٹرز اورغیر ملکی نائلون کی رسی بر آمد کر لی ترجمان کے مطابق کسٹمز کوئٹہ نے نوتال کسٹمز چیک پوسٹ کے مقام پر دوسری کاروائی کر تے ہوئے ٹرک سے 120 پارسلز خشک انگور کے برآمد کر کے بمعہ ٹرک کو قبضے میں لے لیا بر آمد شدہ غیر ملکی سامان کی قیمت 5 کروڑ روپے بنتی ہے مزید کا روائی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے