چاہتےہیں کہ نوازشریف واپس آکرجیل میں وقت گزاریں،قاسم سوری

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما قاسم سوری نے کہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف پاکستان واپس آکر جیل میں وقت گزاریں۔کوئٹہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قاسم سوری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے پروگرام5سال کیلئے نہیں بلکہ ہمیشہ کیلئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور پی ٹی آئی میں تمام رہنما عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں۔پی ٹی آئی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ تنظیم سازی کیلئے بلوچستان کے تمام اضلاع میں جاؤں گا، بلوچستان میں تحریک انصاف کی تنظیم نو کی جائے گی۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے قاسم سوری کو بلوچستان کا مرکزی صدر مقرر کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے