وزیراعلیٰ بلو چستان اوراسپیکر پنجاپ اسمبلی چوہدی پرویزالہٰی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو اور اسپیکر پنجاپ اسمبلی چوہدی پرویز الہٰی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ،باہمی دلچسپی کے امور سمیت سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتواکو وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے اسپیکر پنجاپ اسمبلی چوہدی پرویز الہٰی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اس موقع پرانہوں نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت دریافت کر تے ہوئے مکمل صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے چوہدری پرویز الہی کو کوئٹہ کا دورہ کر نے کی دعوت دی جس پر چوہدری پرویز الہی نے یقین دہانی کروائی کہ جلد کوئٹہ کا دورہ کروں گا۔