وزیراعلیٰ بلوچستان سے صوبائی وزراء کی ملاقات

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے صوبائی وزراء کی ملاقات،صوبائی وزراء کی جانب سے وزیراعلیٰ کو اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی اور عوامی مسائل کے حل کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ اتوار کو صوبائی وزراء میر نصیب اللہ مری، نور محمد دومڑ،میر سکندر عمرانی اور پارلیمانی سیکریٹری ملک نعیم بازئی نے وزیر اعلیٰ بلو چستان سے ملا قات کر کے انہیں اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی اور عوامی مسائل کے حل کے اقدامات پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلو چستان نے کہاکہ عوام کی خدمت ہی ہمارا نصب العین ہونا چاہئے عوام نے ہم پر اعتماد کرتے ہوئے اپنی نمائندگی کا حق دیا ہے عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لئے ہمیں خلوص نیت سے کام کرنا ہو گاانہوں نے کہاکہ صوبے میں تبدیلی لانے کا مقصد اچھی طرز حکمرانی کا قیام ہے بہتر کارکردگی دکھا کر عوام کا حکومت اور اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کرینگے کابینہ کے اراکین میرے دست و بازو ہیں انہوں نے کہاکہ موثر حکمت عملی اور ٹیم ورک کے زریعہ عوامی مسائل کے حل اور صوبے کی متوازن ترقی کو یقینی بنائیں گے وعدوں،دعوؤں اور بیانات کی بجائے عمل پر یقین رکھتے ہیں۔اس موقع پر صوبائی وزراء نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے دی گئی گائڈلائن کے مطابق عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنایا جا رہاہے ملاقات میں عزم کا اظہار کیا گیاکہ صوبے کے وسائل اور عوام کے حقوق کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائیں گے اوربعض حلقوں اور عناصر کی جانب سے حکومت پر بلاجواز تنقید اور منفی پروپیگنڈہ کی مزمت کی گئی ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ حکومت کی کارکردگی ترقی مخالف عناصر کو برداشت نہیں ہو رہی صوبے اور عوام کے مفادات کے خلاف کئے جانے والے پراپیگنڈہ کا موثر جواب دیا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے