قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بالرشعیب اختر کی والدہ انتقال کرگئیں

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے اپنے ٹویٹر اکاؤٹ سے اپنے مداحوں کواپنی والدہ کے انتقال سے متعلق آگاہ کیا ۔ ٹویٹرپر شعیب اختر کی جانب سے مداحو ں کو ان کی والدہ کی تدفین سے متعلق بھی آگاہ کیاگیا۔ انہوں نے کہا والدہ کی نماز جنازہ H-8 میں آج بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔گزشتہ روزشعیب اختر کی والدہ کو طبیعت خرابی پراسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔دوسری جانب ٹوئٹر پر مداحوں کی جانب سے انکی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیاجارہاہے۔ کرکٹرز سمیت دیگر شخصیات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے اعلی درجات کیلئے دعائے مغفرت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے