خون جما دینے والی سردی میں اکثر علاقوں کا گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے،مولانا عبدالرحمن

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق سنیئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا محمد اشرف جان مفتی غلام نبی محمدی مولانا حکیم حبیب اللہ حافظ عبد الحق حقانی مولانا مفتی عبد السلام ریئسانی مولانا عبدالغفور مدنی حاجی محمد شاہ لالا حاجی ولی محمد بڑیچ ظفراللہ کاکڑ میر فاروق لانگو چوہدری محمد عاطف مفتی رحمت اللہ حافظ سردار محمد نورزئی مولانا عبدالاحد مفتی نیک محمد مفتی ابوبکر حافظ رحمان گل مولانا محمد عارف شمشیر حافظ دوست محمد اور دیگر نے کہا ہے کہ خون جما دینے والی سردی میں اکثر علاقوں کا گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے، شہر کے اکثر اسٹریٹ لائٹس کی خرابی کے باعث چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے اس حوالے سے حکومت کو نوٹس لینا چاہیے،انہوں نے کہا نااہل حکمران کے بلندوبانگ دعوے سفید جھوٹ ثابت ہوجانے پر عوام ان کو مسترد کررہے ہیں، نیازی حکومت عوامی مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے کے بجائے بے ہودہ اور نان ایشوز سے قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش میں لگی رہتی ہے اور قوم پر ایک عذاب کی طرح نازل ہوئی ہے ہر گزرتے دن ان کی ظالمانہ پالیسیوں میں اضافہ ہورہا ہے جس سے غریب عوام تنگ آچکے ہیں عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے۔مہنگائی کا سونامی عوام کی چیخیں نکال رہا ہے جمعیت علماء اسلام کی اعلیٰ قیادت پاکستان کو مسائل کی دلدل سے باہر نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہینااہلوں کے حکومتی ٹولے نے پاکستان اور اسکے عوام کو نازک مرحلے پہ لاکھڑا کردیا ہے۔غریب دو کی بجائے اب ایک وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے قوم قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ناتجربہ کار حکمران نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے موجودہ مہنگائی کی نئی لہر نے غریب عوام کو خود کشیاں کرنے پر مجبور کر دیا ہیعمران خان حکومت میں ا?نے سے پہلے بڑے بلند و بانگ دعوے کرتے تھے کہ اقتدار میں آ کر ملک کی تقدیر بدل دیں گے مگر جب دوسروں کے کندھوں پرسوار ہوکر تحریک انصاف کی حکومت ا?ئی ہے غریب عوام کا جینا مشکل ہو گیا ہے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی ملی بھگت کا نتیجہ ہے اگر حکومت پاکستان نے مہنگائی کو کنڑول کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہ اٹھائے گئے تو پھر جمعیت علماء اسلام ملک بھر میں شدید احتجاج کریگی۔اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں آئے روز اضافے نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے غربت و افلاس اور بیروزگاری کے ستائے عوام پرآئے روز مہنگائی کا بم گرا کر جینا کا حق بھی چھین لیا گیا ہے ملکی تاریخ کی بدترین مہنگائی نے غریب ہی نہیں متوسط عوام کی بھی کمر توڑ دی ہے۔ بجلی کی قیمت میں بار بار اضافہ کر کے اسے آسمانوں پر پہنچا دیا گیا جبکہ لوڈ شیڈنگ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں کرپشن اورمہنگائی نے عوام کو ڈپریشن کا شکار بنا دیا ہے آئے روز ہر چیز کے ریٹ بڑھ جاتے ہیں جس سے تنخواہ دار اور مزدوی کرنیوالے لوگوں کا گزارا مشکل ہوتا جارہا ہے۔ آ ٹا، گیس، تیل پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں بارہا اضافہ ظلم کی آخری لکیر ہے جوناکام ریاست کی علامت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے