بانی ایم کیوایم سے بات نہیں ہوسکتی،وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین سے بات چیت نہیں ہوسکتی کیوں کہ ان پر قتل وغارت اور بدامنی کے کیسز ہیں۔

کراچی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بتایا کہ ایم کیوایم حکومت کی اتحادی جماعت ہے اور ان کے رہنماؤں سے پہلے بھی اچھے تعلقات تھے اور اب بھی اچھے تعلقات ہیں۔وزیرداخلہ نے کہا کہ ایم کیوایم کے بانی سے اس لئے بات چیت نہیں ہوسکتی کیوں کہ اُن پر قتل وغارت اور بدامنی کے کیسز ہیں۔

طالبان سے متعلق انھوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ بلواستہ رابطے ضرور ہیں لیکن براہ راست بات نہیں ہوئی ہے۔ طالبان کی موجودہ صورتحال پر پوری دنیا کو پاکستان میں مدعو کیا۔ طالبان نے یقین دلایا کہ پاکستان کو خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہوگی۔انھوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو پاکستان آنا ہے تو اپنی جیب سے ٹکٹ کی پیشکش کرتا ہوں۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ نواز شريف نے لندن جا کر کسی ڈاکٹر کو نہيں دکھايا۔

اپنے دیگر دو مخالفین سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف زرداری اور میرے ٹینٹ اکھڑنے کا وقت آگیا ہے، شہبازشریف کے خلاف کرپشن جیسے ثبوت دنیا میں کسی کےخلاف نہیں ہیں۔وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کراچی میں گرین لائن بس چلنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔ شہر میں لوگ بسوں اور ویگنوں میں بھیٹر بکریوں کی طرح بیٹھے ہوئے ہوتے تھے اور افسوس ہوتا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے