اراکین اسمبلی کو مو بائل فون ایوان میں لانے پر پابندی عائد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان اسمبلی کے ان کیمرہ اجلاس کے ایس او پیز جا ری کر دئے گئے اراکین اسمبلی کو مو بائل فون ایوان میں لا نے کی اجازت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق آج بلو چستان اسمبلی کا ان کیمرہ اجلاس ہو گا جس میں ریکوڈک کے مجوزہ معاہدے پر بحث کی جائے گی اجلاس کے لئے ایس او پیز مر تب کر کے جا ری کر دئے گئے ہیں جن کے مطابق بلو چستان اسمبلی کے اراکین اسمبلی اجلاس میں شرکت کر نے سے قبل اپنے موبائل فون شیشہ گیٹ پر تعینات اسمبلی عملہ کو جمع کروائیں گے، اراکین اپنے ہمراہ کسی بھی اسٹاف ممبرکو اسمبلی سیکر ٹریٹ نہیں لا سکیں گے تما م سرکاری اورغیر سر کا ری، پرنٹ و الیکٹرونک میڈ یا کے نمائندگان اور انکے عملے کا اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ ممنو ع ہو گا، ان کیمرہ اجلاس کے دوران اسمبلی سیکرٹریٹ اور ایم پی اے ہاسٹل میں تمام وزیٹرز کا داخلہ ممنو ع ہو گا جبکہ سر کا ری و غیر سر کا ری مسلح سیکورٹی گارڈ کا بھی اسمبلی اجلاس کے دوران اسمبلی سیکر ٹریٹ میں داخلہ ممنو ع ہو گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے