3 سال کیلئے جماعت اسلامی کا صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ مقرر

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے ذمہ داران وشوریٰ اراکین کی مشاورت سے حق دو تحریک کے قائد عالم دین حضرت مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو2021تا2024تین سال کیلئے جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان مقررکر دیا ہے اورزاہدا ختر بلوچ،عالم دین مولاناعبدالکبیر شاکر،دانشور ڈاکٹرعطاء الرحمان، بشیرا حمدماندائی،عالم دین مولانا حافظ محمد اسماعیل مینگل، قبائلی سیاسی رہنما میر محمد عاصم سنجرانی کو اگلے تین سال کیلئے صوبائی نائب امراء مقررکردیے ہیں انہوں نے دوروزہ صوبائی مجلس شوریٰ اجلاس میں ذمہ داری کا حلف اُٹھالیا جبکہ صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹریز وشعبہ جات کے ذمہ داران کا تقرر بعدمیں مشاورت سے کیا جائیگاامیر صوبہ مولاناعبدالحق ہاشمی نے ذمہ داران کی کامیابی واستقامت کیلئے خصوصی دعاکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے