پیپلز پارٹی نے مسیحوں سمیت تمام غیر مسلموں کو ہمیشہ برابر کے شہری تسلیم کیا : بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے مسیحوں سمیت تمام غیر مسلموں کو ہمیشہ برابر کے شہری تسلیم کیا۔ انہوں نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے سوشل میڈیا پرجاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی تمام پاکستانیوں کی نمائندہ جماعت ہے۔ پی پی پی بلاتفریق پسماندہ طبقات و غریبوں کے حقوق کی جدوجہد میں ہمیشہ صفِ اول میں رہی ہے۔ ہماری پارٹی نے مسیحوں سمیت تمام غیر مسلموں کو ہمیشہ برابر کے شہری تسلیم کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید بھٹو کی جانب سے قوم کو تحفے میں دیئے گئے متفقہ آئین کے تحت مسیحوں سمیت تمام اقلیتی برادریوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور صدر آصف علی زرداری کی حکومتوں نے سینیٹ سمیت منتخب ایوانوں میں غیر مسلموں کی نمائندگی کو یقینی بنایا۔ آصف علی زرداری کی زیرِ قیادت حکومت نے 11 اگست کو پاکستان میں اقلیتوں کے قومی دن کے طور پر منانے کا آغاز کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپیل کی کہ مسیحی برادری آج کرسمس کے موقعے پر ملک میں امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کے لیے خصوصی طور دعائیں مانگیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے