میر عمر خان جمالی کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا عزم

ڈیرہ اللہ یار (ڈیلی گرین گوادر) سیاسی مخالفین کے تمام حربے ناکام ووٹ بینک رکھنے والی شخصیات اور اہم قبائل نے میر عمر خان جمالی کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا عزم کیا ہے اور کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے گھرانے سے کئی نسلوں کا تعلق ہے میر عمر خان جمالی سے منحرف ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتے بلدیاتی انتخابات کا وقت قریب آتے ہی سیاسی طور پر ہلچل بھی تیز ہونے لگی ہے سیاسی میدان منجھے ہوئے کھلاڑیوں نے صفیں درست کرنا شروع کردی ہیں لوکل باڈیز میں بھاری اکثریت حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے کے اہم اتحادیوں کو توڑنے اور جوڑنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا بیک ڈور ڈپلومیسی کے تحت رابطے بھی استوار کیے جا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ووٹ بینک رکھنے والی شخصیات اور اہم قبائل پر سیاسی دباو بھی بڑھتا ہوا نظر آرہا ہے تاہم بھاری ووٹ بینک رکھنے والی شخصیات اور اہم قبائل نے ایک بار پھر رکن صوبائی اسمبلی میر عمر خان جمالی کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا عزم کیا ڈیرہ اللہ یار میں جتوئی، ابڑو، چاچڑ، بھنگر، لاشاری، رند، کھوسہ، گولہ، اتیرا، عمرانی، بہرانی و دیگر قبائل نے واضح کردیا ہے کہ سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے گھرانے سے کئی نسلوں کا سیاسی تعلق ہے میر ظفر اللہ خان جمالی کے سیاسی جانشین و رکن صوبائی اسمبلی میر عمر خان جمالی سے منحرف ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتے بلدیاتی اور عام انتخابات میں ہمیشہ کی طرح میر عمر خان جمالی، میر فرید اللہ خان جمالی اور میر جاوید خان جمالی کی حمایت جاری رکھیں گے چند مفادات کے حصول کے لیے کئی نسلوں کے تعلق کو توڑ نہیں سکتے میر ظفر اللہ خان جمالی اور میر عمر خان جمالی کی عوامی خدمات اور علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے کسی صورت روگردانی نہیں کرسکتے متوقع بلدیاتی انتخابات میں میر عمر خان جمالی کے حمایتی امیدوار ہی کامیاب ہونگے چند افراد ذاتی طور پر علیحدگی اختیار کر چکے ہیں انکے سیاسی تعلق توڑنے سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا اہم قبائل کل بھی میر عمر خان جمالی کے ساتھ تھے آج بھی انکے ساتھ اسی عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے