بلوچستان کے حقوق غصب کرنے والوں کے خلاف سیاسی مذاحمت جاری رہیگی، مولانا عبدالحق ہاشمی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ گوادر میں صوبائی مجلس شوریٰ کے انعقادسے سی پیک کے عملی کام کے بجائے دستاویزات پر کام سے اہل بلوچستان کو باخبر کرنا ہے۔حکمران سی پیک کے ثمرات اہل بلوچستان کو دے دیں سی پیک سٹی گوادر کے عوام کا احتجاج برحق تھا الحمداللہ حقوق لینے کی جدوجہد کامیاب ہوگئی۔معاہدے پر عمل درآمد سے اہل مکران کو مزید فائدہ اور ثمرات میسر ہوگی۔ بلوچستان کے عوام کو دیگر صوبوں کے مطابق حقوق دینے کیلئے حق دو تحریک کو صوبہ بھر میں منظم وفعال کیاجائیگا۔جماعت اسلامی کے مرکز صوبہ واضلاع حق دوتحریک کیساتھ ہے انشاء اللہ حق دو تحریک کی بدولت بلوچستان کی محرومیوں میں کمی آئیگی۔بلوچستان کے عوام کو تعلیم صحت روزگار اور بنیادی آئنی حقوق دیکر ہی احساس محرومی وغربت سے نجات ممکن ہے۔حکومت بلوچستان حق دوتحریک دھرنا شرکاء سے کیے گیے معاہدے پرمکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔بلوچستان کے حقوق غصب کرنے والوں کے خلاف سیاسی مذاحمت جاری رہیگی بلوچستان بلخصوص گوادر پورٹ کے وسائل وآمدن پر سب سے پہلے مقامی آبادی کا حق ہے۔ہم نہ سی پیک اور ترقی کے خلاف نہیں بلکہ ظلم وجبر اور ناانصافی کے خلاف ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادرمیں جماعت اسلامی کے صوبائی مجلس شوریٰ کے دوروزہ اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری وحق دو تحریک کے قائد مولاناہدایت الرحمان بلوچ، نائب امراء زاہدا ختر بلوچ،عالم دین مولاناعبدالکبیر شاکر،دانشور ڈاکٹرعطاء الرحمان، بشیرا حمدماندائی،عالم دین مولانا حافظ محمد اسماعیل مینگل سمیت صوبہ بھر سے منتخب اراکین شوریٰ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکرنے شرکت کی اجلاس میں سابقہ فیصلوں پر عمل درآمد کی رپورٹ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے پیش کی اس موقع پر صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے ذمہ داران واراکین شوریٰ کی مشاورت سے اگلے تین سالوں کیلئے صوبائی ذمہ داران کابینہ کی تشکیل کا بھی اعلان کردیااجلاس میں سال 2022کیلئے جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی منصوبہ عمل بھی ترتیب دیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دیگر شرکاء نے کہاکہ اہل بلوچستان حق دو تحریک کے ساتھ ہیں بلوچستان کے عوام کو ان تحریکوں کی کامیابی سے حق ملیگا حق دوتحریک کی کامیابی ودھرنے کے بعد گوادر کے مچھیروں کو آسانی وسہولیت میسرہوگئی ٹرالرمافیاسے نجات کی صورت میں مچھیروں کو کام کرنے کاموقع میسر ہوا۔عوام کے مسائل کا حل حکمرانوں کی ذمہ داری ہے وعدہ خلافی،یوٹرن کے نام پر دھوکہ دینے کی روش حکمرانوں کو زیب نہیں دیتی۔جماعت اسلامی اہل بلوچستان کے کمزور آوازکو توانابنانے کیلئے کوشاں ہیں بلوچستان کے عوام کو پینے کاصاف پانی تک میسر نہیں۔منتخب نمائندے غافل،بدعنوانی عروج پر کوئی پوچھنے والا نہیں،بلوچستان میں نہ احتساب ہے اور نہ کسی کو رکھوانے والاکوئی ادارہ جس کی وجہ سے بدعنوانی ولوٹ مار میں کمی کے بجائے روزافزوں اضافہ ہورہا ہے۔جماعت اسلامی قوم کو منظم کر رہی ہے۔اجلاس میں صوبائی ذمہ داران اراکین شوریٰ نے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ وحق دوتحریک کا بھر پور ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔آج اجلاس میں بلدیاتی وقومی انتخابات کے حوالے سے تیاریوں اورنامزدامیدواران کی رپورٹ بھی پیش کی جائیگی اور اس حوالے سے مشاورت وفیصلے بھی کیے جائیں گے آج صوبائی مجلس شوریٰ اجلاس میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال جماعت اسلامی کی حکمت عملی اور حق دوتحریک کی فعالیت انہیں وسعت دینے کے حوالے سے بھی مشاورت وفی صلے ہوں گے اجلاس آج بھی جاری رہیگا۔