کو کمانڈر 440 برگیڈ، برگیڈئیر فہد منصور نے 44ڈویژن کی وساطت سے یونیورسٹی آف گوادر کا دورہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کو کمانڈر 440 برگیڈ، برگیڈئیر فہد منصور نے 44ڈویژن کی وساطت سے یونیورسٹی آف گوادر کا دورہ کیا جس میں ذہین طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے 20 لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے اوریونیورسٹی کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے کمپیوٹر لیب کو شمسی توانائی سے چلانے کیلئے سولرائزیشن پروجیکٹ کی مدمیں چیک دیااس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے پاک فوج کا بالعموم 44ڈویژن کا خصوصی شکریہ ادا کیا آخر میں تقریب کے مہمان خصوصی برگیڈئیر فہد منصور نے سپورٹس کے شعبے میں بہتری لانے کے لئے پاک فوج اور یونیورسٹی کے طلباء کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ اورشجرکاری مہم کے جلد آغاز کااعلان بھی کیا مزید برآ انھوں نے یونیورسٹی انتظامیہ کو اس عزم کا بھی یقین دلایا کے پاک فوج اور بالخصوص 44ڈویژن ہمیشہ آپکے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے