وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات پر مشاورت

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات پر مشاورت کی گئی۔وزیراعظم عمرا ن خان کی زیرصدارت پنجاب کی سیاسی صورتحال پر سپریم کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب اور خیبر پختونخوا جبکہ سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنرز بھی شریک ہوئے۔ سپریم کمیٹی اجلاس میں وفاقی وزرا اور سینئر پارٹی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔سپریم کمیٹی اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ پنجاب اور خیبر پختوانخوا کے بلدیاتی انتخابات پر بھی مشاورت کی گئی۔اجلاس میں کے پی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے پیدا شدہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا اور آئندہ کے حوالے سے حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔پنجاب کی سیاسی صورتحال پر غور و خوص کے لیے بھی اجلاس دوپہر ایک بجے وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہو گا جس میں بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور و خوص کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے