لورالائی،بلڈوزر کے نیچے دب کر ایک کمسن بچہ ہلاک 3 خواتین زخمی

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) لورالائی کے علاقے مہول میں زمین واگذار کرنے کیلئے انتظامیہ کی سرپرستی میں مکانات کو گراتے ہوئے بلڈوزر کے نیچے دب کر ایک کمسن بچہ ہلاک 3 خواتین زخمی ہوگئیں۔آپریشن کے خلاف مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی جی خان نیشنل ہائی وے کوئٹہ ہائی وے اور دکی سنجاوی شاہروں کو بند کرکے حکومت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کرتے رہے مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر ضلعی انتظامیہ کے خلاف فوری طور پر ایف آئی ار درج نہیں کی گئی تو تمام سیاسی جماعتوں تاجران اور سماجی تنظیموں کے تعاون سے اپنا احتجاجی پلان شروع کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے