پی ٹی آئی کے ایم این اے آفتاب صدیقی نے پارلیمانی سیکرٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
کراچی:وفاقی وزیر حماد اظہر کو شکایتی خط لکھنے کے ایک روز بعد پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے ایم این اے آفتاب صدیقی نے پارلیمانی سیکرٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ گزشتہ روز ملک میں گیس بحران پر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے حماد اظہر کے رویے کو انتہائی شرمناک قرار دے دیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے وفاقی وزیر حماد اظہر کو خط لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ میرے حلقے این اے 247 کراچی میں گیس کی سپلائی بالکل نہیں ہے، اکتوبر سے گیس کا ایشو چل رہا ہے، آپ کو بارہا میسیج بھی کیے لیکن آپ نے کوئی جواب نہیں دیا، آپ کا رویہ انتہائی شرمناک ہے۔شکاتی خط لکھنے کے بعد حکومتی پالیسیوں سے ناراض رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی اہم زمہ داری سے سبکدوش ہوگئے اور انہوں نے وزارت بحری امور کے پارلیمانی سیکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔