پی ایس ڈی پی کے تحت دو سو سے زائد کے منصوبے جنوبی بلوچستان پیکیج میں شامل ہیں ، سید ظہور احمد آغا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ بلوچستان کے عوام پہلی مرتبہ اتنے بڑے پیمانے پر ترقیاتی عمل اور وفاقی حکومت کے فراغ دلانا تعاون کا مشاہدہ کر رہے ہیں انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے بلوچستان کے دور دراز علاقوں تک عوام ان کے ثمرات حاصل کر سکیں گے. گورنر بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کی پسماندگی اور اور احساس محرومی کو دور کرنے سے نہ صرف قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کو فروغ ملے گا بلکہ صوبوں کے درمیان بھائی چارہ اور افہام و تفہیم کے رشتے مضبوط ہونگے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں وزیراعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر احمد خان نیازی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر وزیراعظم پاکستان کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر علی خان بھی موجود تھے. اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ موجودہ حکومت صوبے کی ترقی خاص طور سے چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبوں پر بلوچستان میں عمل درآمد پر خصوصی توجہ دے رہی ہے. انہوں نے کہا کہ وفاقی پی ایس ڈی پی کے تحت دو سو سے زائد کے منصوبے جنوبی بلوچستان کے پیکیج میں شامل ہیں جبکہ وفاقی حکومت شمالی بلوچستان کیلئے بھی خصوصی ترقیاتی پیکج تیار کر رہی ہے. گورنر بلوچستان نے کہا کہ موجودہ حکومت انسانی وسائل کی ترقی خاص طور سے نئی نسل کی تعمیر پر خصوصی توجہ دے رہی ہے. بلوچستان میں نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ پیشہ وارانہ تربیت اور ہنرمند بنانے کیلئے ادارے بھی قائم کر رہی ہے اور دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کی بھرپور اعانت بھی کر رہی ہے. ملاقات کے دوران ملک وصوبے کی مجموعی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے