میاں محمد نواز شریف قائد اعظم کے حقیقی پیرو کار ہیں، جمال شاہ کا کڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر وسا بق اسپیکر جمال شاہ کا کڑ نے کہا ہے کہ 25دسمبر کو مسلم لیگ (ن) یوم قائد اعظم اور میاں محمد نواز شریف کا یوم پیدائش بھر پورانداز میں منائے گی بلو چستان کے تمام ڈویژنل اضلاع میں یوم قائد اعظم اور میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کے کیک کا ٹیں جائیں گے کارکن بھر پور انداز میں 25دسمبر کی تیاریاں کریں مسلم لیگ (ن) کا دور آنے والا ہے پارٹی میں جلد ہی اہم شخصیات شمو لیت اختیار کریں گی۔ یہ بات انہوں نے پارٹی کارکنوں کے ایک وفدسے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ قائد اعظم کے بعد میاں محمد نواز شریف وہ لیڈ ر ہیں جن کی بدو لت پاکستان نے تر قی کی راہیں ہموار کیں اور ملک میں تر قی کا نیا دور شروع ہوا موٹر وے بنے،پاکستان ایٹمی قوت بنا اس سمیت تمام منصوبوں اور ملک کی تر قی کاکریڈٹ قائد اعظم کے بعد میاں محمد نواز شریف کو جا تا ہے انہوں نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف قائد اعظم کے حقیقی پیرو کار ہیں اور انکے نقش قدم پر چل رہے ہیں انکا یوم پیدائش بھر پور انداز میں منا یا جا ئے گا اس سلسلے میں بلو چستان کے تمام ڈویژنل اضلاع میں تقریبات منعقد کر کے کیک کاٹیں جائیں گے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب لوگوں کو رجحان بڑھ رہا ہے اور پارٹی میں شمو لیت کے لئے کئی سیا سی اور قبائلی شخصیات سے رابطے ہیں جلد ہی پارٹی میں اہم شمولیتیں ہوں گی جن سے پارٹی مزید فعال اور مضبوط ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے