سوئی گیس کمپنی بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے تمام کنزیومرز کے سلو میٹر چارجز ختم کریں، رحیم آغا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے صدر رحیم آغا،عمران ترین،حاجی نصرالدین کاکڑ، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ، میر رحیم بنگلزئی، حیدر آغا، محمد حسین، محمد جان آغا درویش، ولی افغان، حاجی ظہور کاکڑ، خان کاکڑ، نعمت ترین،امردین آغا، بسم اللہ ترین، حاجی شفیع آغا، حاجی قیوم خلجی، امردین آغا،حاجی، حاجی حسن خلجی، منظور ترین، فیض محمد داوی، محمد طاہر جدون، غنی آغا اور دیگر عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈوکیٹ سید نذیر آغا نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے عوام کے اوپر سلومیٹر چارجز کے نام پر بلوں میں کنزیومرز کو ہزاروں روپیوں کی چارجز ڈالنے کے خلاف جو پی ٹیشن ہائی کورٹ میں داخل کی تھی اسے بلوچستان ہائیکورٹ کے معتبر ججز نے مسترد کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ سلو میٹر چارجز اور جی ایس ٹی ایک غیر قانونی عمل ہے اور نہ ہی سوئی سدرن گیس کمپنی کسی صارف کا میٹر اتار کر لے جاسکتی ہے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام سوئی سدرن گیس کمپنی کے اس غیر قانونی لوٹ مار سے تنگ آچکی تھی اور بلوچستان بھر کے عوام اور تاجر برادری اس کے خلاف سراپا احتجاج تھیں اور بلوچستان ہائیکورٹ کے معزز جج صاحبان کے اس فیصلے سے عوام کو انصاف فراہم ہوا اور کہا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے تمام کنزیومرز کے سلو میٹر چارجز ختم کریں اور آئندہ کسی بھی صارف کا گیس میٹر بغیر اجازت کے نہ اتارے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے