تعلیم کے حصول کئے بغیر ترقی کے منازل طے کرنا ممکن نہیں ، جعفر مندوخیل
ژوب(ڈیلی گرین گوادر)اسلامیہ پبلک ہائی سکول میں سالانہ ریزلٹ ڈے کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے مہمانِ خاص پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر شیخ حاجی جعفر خان مندوخیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے حصول کئے بغیر ترقی کے منازل طے کرنا ممکن نہیں اپنے دور حکومت میں ژوب کے علاؤہ شیرانی میں پرائمری سکول سے لیکر مڈل ہائی سکول کو اپ گریڈ اور تعلیمی اداروں پر خصوصی توجہ دی انہوں نے کہا کہ ژوب شیرانی میں صحت تعلیم اور لوگوں کے بنیادی مسائل حل کئے۔ تقریب میں حاجی سلیم ناصر، انجینئر محمد اسلم مندوخیل،ڈاکٹر نصیب اللّٰہ کاکڑ، نذر حسین، جعفر کاکڑ، گلزار کمالزئی، عظمت کاکڑ، پروفیسر آیاز، اعجاز کاکڑ، خلاق خان، روزی خان خلجی، ڈاکٹر شفیق الرحمن لانگو، رحمت اللہ غزنوی اور قاری عزیز اللہ کے علاؤہ سکول میں زیر تعلیم طلباء کے والدین اور قبائلی عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب میں بچوں نے پرجوش تقاریر، ملی نغمے، شاندار خاکے اور دلچسپ ٹیبلوز پیش کرکے ناظرین کو خوب محظوظ کرتے ہوئے داد و تحسین وصول کیے۔ شیخ حاجی جعفر خان مندوخیل نے سکول میں زیر تعلیم یتیم اور مستحق بچوں کے لئے دولاکھ روپے امداد کا دینے کا اعلان کیا۔ مقررین نے بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے پر پرنسپل عابد خان کی خدمات کو خوب سراہتے ہوئے ایسے شاندار تقریب منانے پر ان کو خراج تحسین پیش کی۔ اور بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے پوزیشن ہولڈر بچوں سمیت مختلف بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔ تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات سے ہوا اور اخر میں تمام شرکاء کیلئے طعام کا بھی بندوبست کیا گیا تھا۔