ترقیاتی بجٹ کے تمام تر قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے انہیں عوامی فلاح و بہبود کیلئے بروئے کار لایا جائے، کمشنر کوئٹہ ڈویژن
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ کی زیرصدارت ڈویژنل کوارڈنیشن کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد ہواجس میں ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن، یاسر خان بازئی،اسسٹنٹ کمشنرپولیٹکل کوئٹہ ڈویژن بابر خان، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شاہ جہان کاسی سمیت دیگر ضلعی آفسران نے شرکت کی اجلاس میں میونسپل کارپوریشن حرمزئی اور چمن کے مالی سال 2021-22کا بجٹ منظوری کیلئے پیش کیا گیااس دوران بجٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس پر بحث کی گئی کمشنرکوئٹہ ڈویژن نے اس موقع پر کہا کہ ترقیاتی و غیر ترقیاتی بجٹ کے تمام تر قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے انہیں عوامی فلاح و بہبود کیلئے بروئے کار لایا جائے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے خاطرخواہ اقدامات کئے جائے اور سرکاری فنڈز کو صحیح طور پر استعمال میں لاتے ہوئے عوام کو ان منصوبوں کے ثمرات جلد از جلد مہیا کئے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل، ان کی پائداری اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا بعد ازاں اجلاس میں ضلع میونسپل کارپوریشن حرمزئی اور چمن کا بجٹ ڈی سی سی کی سطح پر منظور کر لیا گیا۔