بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 3 نئے کیسز رپورٹ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 3نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد متاثرین کی تعداد33617ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جار ی کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے 6اضلا ع سے کوروناوائرس کے328ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے3افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ76افراد کے نتائج آنے با قی ہیں رپورٹ کے مطابق گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے شکار5مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہو نے والوں کی تعداد33165ہو گئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 89ہے جن میں سے4 ہسپتال میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے4شخص کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے 363اموات ہو چکی ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کی شرع0.91فیصدر یکارڈ کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے