کوئٹہ ، ویڈیو اسکینڈل کے مر کزی ملزمان منشیات کے کاروبار میں ملوث نکلے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر انکی نازیبا ویڈیو بنانے کے کیس میں گرفتار ملزمان کیخلاف ہر گزرتے دن کیساتھ ایک نئی پیشرفت سامنے آ رہی ہے ملزمان پر منشیات فروشی اور لڑکیوں کو نشہ آ ور اشیاء پلا کر عصمت دری کرنے کا مقدمہ بھی درج ہو گیا۔کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل کیس نے نیا رخ اختیار کرلیا ہے ویڈیو اسکینڈل کے مر کزی ملزمان منشیات کے کاروبار میں ملوث نکلے پولیس نے ملزمان کے خلا ف ثبوت بھی حاصل کرلئے ہیں پولیس کے مطابق ملزمان ہدا یت ا للہ اور خلیل کی نشاندہی پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ائیرپورٹ سے ملحقہ نجی ہاوسنگ اسکیم کے ایک مکان سے منشیا ت برآمد کرلی برآمد منشیا ت میں آئس، ہیروئن اور نشہ آور گولیاں شامل ہیں ملزمان کے خلا ف منشیات کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دیکر بلاتے اور نشہ آور مشر و ب پلا کر زیادتی کا نشانہ بناتے اور انکی ویڈیو اور تصاویر بناتے تھے واضح رہے کہ ملزمان ہدایت اللہ اور4817 اس کا بھائی نوجوان لڑکیوں سے زیادتی کر کے ان کی شر مناک ویڈیوز بنانے اور انہیں بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار کئے گئے ہیں ملزمان کیخلاف نوکری کا جھانسہ دے کر نازیبا ویڈیو بنانے کے دو مقدمات درج کئے گئے جبکہ بعد ازاں اب منشیات فروشی کے تحت بھی مقدمہ درج کر لیاگیا ہے دونوں ملزمان کو عدالت نے تینوں مقدمات میں جوڈیشل کر کے جیل بجھوا دیا ہے۔