لسبیلہ , پولیس تھانے کے مال خانے میں آتشزدگی مال مسروقہ جل گیا

لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر) ہائٹ پولیس تھانے کے مال خانے میں آتشزدگی مال مسروقہ جل گیا ڈی آئی جی قلات رینج کا تھانے کا دورہ۔ پولیس زرائع کے مطابق بدھ کے روز صنعتی شہر حب کے صنعتی حدود میں قائم ہائیٹ پولیس تھانے کے مال خانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم بروقت ریسکیو آپریشن شروع ہونے سے آگ پر جلد ہی قابو پالیا گیا آتشزدگی کی وجہ سے مال خانے میں رکھی مال مسروقہ جل گیا ڈی آئی جی قلات رینج خضدار سلمان علج خان نے بھی موقع کا معائنہ کیا ابتدائی طور پر بتایا جارہا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تاہم پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے