قلات, کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے 32 مشتبہ کیسز

قلات (ڈیلی گرین گوادر) قلات میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے 32 مشتبہ کیسز، نمونے این آئی ایچ ڈی کو بھجوا دئیے گئے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کرلی۔

ڈی ایچ او قلات ڈاکٹر نصراللہ لانگو کے مطابق اومی کرون کے مشتبہ کیسز قلات میں انسداد کورونا ویکسی نیشن اور ٹیسٹ کی مہم کے دوران رپورٹ ہوئے۔ قلات میں یکم سے 18 دسمبر تک کورونا کے 400 سے زائد نمونے لئے گئے تھے، اومی کرون کے مشتبہ افراد کے نمونے تصدیق کے لئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد بھیج دئیے ہیں۔

اومی کرون کے مشتبہ تمام مریض قلات سے ہیں، جن کی خاص ٹریول ہسٹری نہیں ہے۔ اومی کرون کے مشتبہ مریضوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے، چند روز قبل کوئٹہ میں ڈیلیوری ہوئی تھی۔ اومی کرون کے مشتبہ مریضوں کو گھروں پر قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے