سبی، پولیس کی 3 مختلف کارروائیوں میں 90 کلو گرام چرس برآمد تین خواتین سمیت چھ ملزمان گرفتار
سبی (ڈیلی گرین گوادر)صدر پولیس سبی نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے تین مختلف کاروائیوں میں 90 کلو گرام اعلی کوالٹی کے چرس برآمد کرکے تین خواتین سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے منشیات اور تین موٹر سائیکل برآمد کرلیں ہیں، منشیات کو موٹر سائیکلوں کے ذریعے خواتین کے آڑ میں کوئٹہ سے اندرون سندھ لے جایا جارہا تھا صدر پولیس نے منشیات کے اسمگلنگ کو ناکام بنادی ہے صدر پولیس سبی نے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے منشیات اور موٹر سائیکلیں برآمد کرکے گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے ہیں اس سلسلے میں ایس ایس پی سبی میر دوستین دشتی نے صدر پولیس تھانہ سبی میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ آئی جی پولیس بلوچستان اور ڈی آئی جی پولیس سبی رینج مسرور عالم کولاچی کے احکامات کی روشنی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سبی پولیس کی کارروائی جاری ہے انہوں نے بتایا کہ صدر پولیس سبی کے ایس ایچ او مقصود سیلاچی اور ایڈیشنل ایس ایچ او میر قاسم گشکوری نے اپنے ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے قومی شاہراہ ناڑی پل کے مقام پر تین مختلف کاروائی میں 90کلو گرام اعلی کوالٹی کے چرس برآمد کرلیا ہے انہوں نے بتایا ہے کہ صدر پولیس پہلی کاروائی میں ناڑی بینک پل کے مقام پر موٹر سائیکل سوار گل حسن اور ان کی اہلیہ زہرہ بی بی جو کوئٹہ سے سندھ کی جانب جارہے تھے ان کی بیک سے پچاس کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کے چرس برآمد کر لیا ہے جبکہ دوسرے کاروائی میں محمد نواز بمعہ ایک عورت سکینہ بی بی زوجہ پناہ کے بیگ سے بیس کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کے چرس برآمد کر لیا جبکہ تیسرے کاروائی میں علی دوست اور ایک خاتون فرزانہ روجہ محمد اشرف موٹڑ سائیکل پر سوار تھے ان کے بیک سے بیس کلو چرس برآمدکرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے منشیات کو موٹر سائیکلوں کے ذریعے خواتین کے آڑ میں کوئٹہ سے اندرون سندھ اسمگلنگ کیا جارہا تھا کامیاب کاروائی کے بعد منشیات کی اسمگلنک کو ناکام بنا دیا گیا ہے انہوں نے بتایا ہے کہ صدر پولیس نے کاروائی کے دوران تین خواتین سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین موٹر سائیکل اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلئے ہیں انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیا گیا ہے اور گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کامیاب کاروائی پرصدر پولیس ٹیم کے لئے پانچ ہزار روپے نقدانعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازہ جائے گا اور ڈی آئی جی سبی سے بھی تعریفی سرٹیفکٹ دینے کی شفارش کریں گے انہوں نے بتایا کہ یہ رواں ہفتے میں صدر پولیس کی دوسری بڑی کاروائی ہے اس سے قبل صدر پولیس نے کاروائی کے دوران 192 کلو گرام اعلی کوالٹی کا چرس برآمد کرلیا ہے انہوں نے بتایا کہ آج کی کاروائی کے دوران برآمد ہونے والے اعلی کوالٹی چرس کی عالمی منڈی میں قیمت کڑوروں روپے بتایا جاتا ہے
