ہماری ذاتی دلچسپی سے صوبہ کے اعلیٰ تعلیمی ادارے مزید مستحکم ہوتے جا رہے ہیں، سید ظہوراحمد آغا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے منگل کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جان محمد نے ملاقات کیملاقات کے دوران یونیورسٹی آف تربت کی کارکردگی، تعلیمی و مالی امور اور آئندہ کا لائحہ عمل بھی زیر بحث آئے اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ یونیورسٹی آف تربت میں فی میل اسٹوڈنٹس کی بڑھتی ہوئی تعداد بہت حوصلہ افزا ہے ہماری ذاتی دلچسپی اور شعوری کاوشوں سے صوبہ کے اعلیٰ تعلیمی ادارے مزید مستحکم ہوتے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگی پیدا کرنے اور دانشمندانہ پالیسیوں کی تشکیل دینے میں اہل دانش و بینش مدد و رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں. ضروری ہے کہ تمام متعلقہ ذمہ داران یونیورسٹی آف تربت کی مزید کامیابی اور بہتری کیلئے اپنے حصے کا کردار ادا کریں. گورنربلوچستان نے کہا کہ مشکل حالات اور محدود وسائل میں تربت یونیورسٹی کو قلیل مدت میں ایک اہم مقام تک پہنچانے کا کریڈٹ یقیناً وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جان محمد اور انکی پوری ٹیم کو جاتا ہے. انہوں نے کہا کہ مسقبل کے نئی ترجیحات اور نئے اہداف کے حصول میں ہائیر ایجوکیشن آولین حیثیت رکھتی ہے