کوئٹہ، ٹرک کی مرمت کے دوران پٹرول ٹینک پھٹنے سے مزدور جاں بحق

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں ٹرک کی مرمت کے دوران پٹرول ٹینک پھٹنے سے مزدور جاں بحق ہو گیا۔ پو لیس کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علا قے ہزار گنجی میں ٹرک کی مرمت کے دوران پٹرول ٹینک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ٹرک میں آگ بھڑ ک اٹھی جس سے جھلس کر جان محمد نامی مزدور جاں بحق ہو گیا پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مز ید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے