پی ڈی ایم کی تحریک نااہل حکومت کا خاتمہ کرکے دم لے گی، مولانا فضل الرحمان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام پاکستان اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد روانگی سے قبل صوبائی امیر مولانا عبد الواسع کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز اور غیر آئینی مداخلت بند کیے بغیر ملک میں حقیقی جمہوریت کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، پی ڈی ایم کی تحریک نااہل حکومت کا خاتمہ کرکے دم لے گی،کارکن اتحاد اتفاق کی رسی سے مظبوطی سے تھامے منزل کی جانب آگے بڑھیں۔بھونڈی سازشوں اور ہتھکنڈوں کے باوجودخبیر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کی جیت پر جمعیت علماء اسلام کے کارکن مبارک باد کے مستحق ہیں۔ اس موقع پر صوبائی امیر مولانا عبد الواسع، سید آغا محمود شاہ، مفتی محمد روزی خان، مولانا عبد الرحمن رفیق، دلاور خان کاکڑ مولانا محمد سرور موسیٰ خیل حاجی بشیر احمد کاکڑ اور دیگر قائدین موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے