حکومت ثانوی تعلیم کے شعبہ کی بہتری کے لیے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے، نصیب اللہ مری

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وزیر تعلیم بلوچستان میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بلوچستان میں تعلیم کا شعبہ پسماندگی سے دو چار رہا ہے اور اسمیں بے حد کام کرنے کی ضرورت ہے وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے بھی ہمیں ہدایات ہیں کہ تعلیم کے شعبہ پر توجہ دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان ایجوکیشن سیکٹر پلان 2020-25 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایجوکیشن سیکٹر پلان 2020-25 یورپی یونین، یونیسیف، گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن کے تکنیکی تعاون اور حکومت بلوچستان کے اشتراک سے شروع ہو رہا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم نصیب اللہ مری نے کہا کہ بلوچستان کے ہر بچے کا حق ہے کہ اسے بنیادی تعلیم فراہم ہو موجودہ حکومت ثانوی تعلیم کے شعبہ کی بہتری کے لیے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ تقریب سے سیکرٹری سیکینڈری ایجوکیشن بلوچستان عبدلروف بلوچ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر یونیسف ایجوکیشن اسپیشلسٹ پلوشہ جلال زئی نے پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ بھی دی۔ مشیر کھیل عبدلخاق ہزارہ سیکرٹری انوائرمنٹ عبدالصبور کاکڑ، ڈاریکٹر سکولز عبدالواحد شاکر، ڈاریکٹر پائٹ اعجاز عظیم بلوچ اور محکمہ تعلیم کے افسران سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراددموجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے