بلوچستان میں اومی کرون کے30مشتبہ مریض سامنے آگئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں اومی کرون کے30مشتبہ مریض سامنے آگئے یہ مشتبہ مریض قلات کے سامنے آئے ہیں اومی کرون کے مشتبہ مریضوں کے نمونے تصدیق کیلئے این ائی ایچ ڈی بھجوا ئے جارہے ہیں۔انچارج کورونا آپریشن سیل بلوچستان ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی نے بتایا کہ بلوچستان کے ضلع قلات میں کورونا کی ٹیسٹنگ کے دوران دو روز میں اومی کرون کے تیس مشتبہ مریضوں کے سامنے کا انکشاف ہوا،انچارج کورونا اپریشن سیل نے بتایا کہ قلات سے سامنے ا نے والے اومی کراون کے مشتبہ مریضوں کے نمونے تصدیق کیلئے این ائی ایچ ڈی اسلام اباد بھجوا ئے جارہے ہیں،انچارج کورونا اپریشن سیل نے بتایا کہ محکمہ صحت نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر قلات کو بھی ایک مراسلہ لکھا ہے جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اومی کرون کے مشتبہ مریضوں کو تلاش کرکے فوری طور پر قرنطینہ کردیں اومی کرون کے مشتبہ مریض سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت نے تمام ڈاکٹروں کو احتیاط کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے