آواران ، زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ضلع آواران اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف وہراس پھیل گیا، تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب آواران اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جنکی ریکٹر اسکیل پر شدت 3 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز آواران سے 55 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا جبکہ گہرائی 25 کلومیٹرریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے خوف سے شہری کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور سخت سردی میں رات کھلی جگہ پر گزاری، تاہم زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے