وزیراعلی کے احکامات کے باوجود اخبارات کے واجبات کی ادائیگی کیلئے فنڈز جاری نہیں کئے گئے

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں حکومت تبدیلی کے بعد بھی اخباری صنعت بحران سے نہ نکل سکی، شدید مالی بحران کے کی وجہ سے اخبارات کی اشاعت بند ہونیکا خدشہ، اخباری ملازمین کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری اور وزیراعلی کے احکامات کے باوجود اخبارات کے واجبات کی ادائیگی کیلئے فنڈز جاری نہیں کئے گئے۔فنڈز ریلیز کرنے کی فائل گزشتہ 15 دنوں سے سیکرٹری خزانہ کے دفتر میں موجود ہے تاہم محکمہ خزانہ کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔اخبارات کو گذشتہ 5 ماہ سے بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث اس وقت انڈسٹری میں بحرانی صورتحال ہے۔بروقت ادائیگی نہ ہونے کے باعث اخباری مالکان اور ملازمین احتجاج شروع کرنے پر مجبور ہوگئے، اخبار مالکان اور ورکرز حکام سے فوری نوٹس لیکر بلا تاخیر ادائیگی ممکن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے