مفتی عبدالستار کی رحلت سے جمعیت علماء اسلام ایک عظیم دینی سیاسی اور مزہبی رہنما سے محروم ہوگئی ہے، مولانا فضل الرحمن

مستونگ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ و جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ علمائے کرام انبیاء کے وارث ہیں مولانا مفتی عبدالستار ایک جید عالم تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی دین کی ترویج قرآن و حدیث میں درس و تدریس میں گزاری ان کی رحلت سے جمعیت علماء اسلام ایک عظیم دینی سیاسی اور مزہبی رہنما سے محروم ہوگئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ مستونگ کے دوران جامعہ مفتاح العلوم میں مولانا مفتی عبدالستار کی وفات پر انکے فرزند اور دیگر سے اظہار فاتحہ اور تعزیت کے موقع پر مختصر خطاب کرتے ہوئے کیا اس دوران انہوں نے مولانا مفتی عبدالستار کی بطور جانیشن انکے فرزند مولانا محمود احمد کی دستار بندی بھی کی اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری رکن قومی اسمبلی و صوبائی امیر مولانا عبدالواسع صوبائی جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی آغا محمود شاہ ودیگر مرکزی و صوبائی قائدین بھی موجود تھے اس دروان مولانا عبدالغفور حیدری سابق صوبائی وزیر مولانا محمد سرور مولانا مولا بخش مولانا سیف اللہ دلاور خان کاکڑ حاجی روزی خان مولوی محمد زکریا اوردیگر نے بھی خطاب کیا فضل الرحمن نے کہا کہ مفتی عبدالستار ایک درویش صفت انسان تھے جس نے اپنی زندگی دین کی خدمت میں گزار دی ان کے اچانک رحلت ایک خاندان کا صدمہ نہیں بلکہ اہل علم کیلئے بڑا نقصان ہے مفتی عبدالستار کی جدائی سے علم کا ایک باب بند ہوا دریں اثنا پی ڈی ایم کی سربراہ مولانا فضل الرحمن کی آمد پر ضلعی انتظامیہ نے فل پروف سیکورٹی انتظامات کیئے تھے ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر (ر) الیاس کبزئی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نورمحمد بڑیچ نے خود سیکورٹی کی نگرانی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے